کرونا وائرس خطرناک‘ شہری ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں‘ جاوید ہاشمی

      کرونا وائرس خطرناک‘ شہری ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں‘ جاوید ہاشمی

  

ملتان(پ ر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیراہتمام پندرہ روزہ دسترخوان جو حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین الدین خالد کی رہائش گاہ پر جاری ہے جہاں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

آج ملک کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی شرکت کی اور کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا بھی کرائی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری انسانیت مشکل میں جی رہی ہے۔ جو اس انسان کو پیدا کرنے والا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ ہی ہمیں اس مشکل سے نکالے گا لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ ایک وباء ہے اسلئے تمام احتیاطیں کرنی چاھیں جو ہدایات ڈاکڑرز دیتے ہیں یا ملتی ہیں ان پر بھی عمل کرنا ہو گا اور خاص طور پر جب لوگ ہمیں دیکھتے ہیں تو ہمیں بھی چاہیئے کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور لوگوں کے لیے ایک مثال بنیں یہ موقع ہمارے لئییایک امتحان بھی ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ جہاں اس کرونا وائرس جیسے عذاب نے جو وباء بھی ہے اور بلا بھی ہے ہمیں مشکلات میں مبتلا کیا ہے وہیں اس نے مخیر حضرات کو نیکیاں کمانے کا موقع بھی دیا ہے اہل دل کو چاہئیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اس سلسلے میں حافظ معین خالد ٹرسٹ کی کوششیں قابل ستائش ہیں انکے گھر کے اندر اور باہر غرباء، فقرا، مستحقین کی لنگر کے انداز میں باعزت طریقے سے کھانا کھلایا جا رہا ہے وہ دیگر مخیر حضرات کے لئے بھی قابل تقلید ہے اس موقع پر حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ اور سماجی رہنما حافظ معین الدین خالد نے کہا کہ جب تک اللہ تعالی نے استطاعت دی وہ اسطرح کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ اس موقع پر ان افراد کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔

معین خالد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -