سندھ کی بے رحمی‘ بیٹ عالم خان سمیت 10علاقے دریار برد

  سندھ کی بے رحمی‘ بیٹ عالم خان سمیت 10علاقے دریار برد

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) دریائے سندھ کے کٹاو سے بیٹ عالم خان سمیت 10علاقے دریابرد ہوگئے،موضع کرم شاہ،بھٹی میتلا اور بیٹ عالم خان کے سینکڑوں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

خاندان نقل مکانی کر گئے تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے مسلسل کٹاؤ سے بیٹ عالم خان،بیٹ کرم شاہ، موضع کالا،بھٹی میتلا، ہوتہ ہتوانی،چک رامن،جونی،ترنڈ اور شاہصدردین سمیت 10 مواضعات شدید متاثر ہو رہے ہیں ان مواضعات میں ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہو گیئں جب کہ موضع کرم شاہ اور بھٹی میتلا صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں اسی طرح بیٹ عالم خان کی آدھی آبادی دریا برد ہو چکی ہے اور ان متاثرہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی کر گئے کٹاؤ مسلسل 5 سال سے جاری ہے مگر اس کو روکنے کے لیے حکومت اور منتخب نمائندوں نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے بلکہ گزشتہ برس افسران اور ٹھیکیداروں نے مل کر چند درجن پتھرکے سڑک دریا میں ڈال کر کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے دریائی کٹاؤ سے اب تک کئی انسانی جانیں اور درجنوں جانور پانی کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ مقامی کسان اور کاشت کاروں کی گنا اور گندم کی ٖفصلیں تباہ ہونے سے کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوچکا ہے جس سے متاثرہ علاقوں کے کسان اور کاشتکار کنگال ہو گئے اور وہ لوگ حکومت اور منتخب نمائندوں کو ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں دیتے ہیں متاثرین حاجی سعید احمد ہتوانی،غلام فرید ہتوانی، محمد بلال ہتوانی،محمد راشد ہتوانی، نزرحسین ہتوانی شیراز کھوسہ ودیگر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریا برد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -