149فوڈ پوائنٹس کو نوٹس‘بڑی مقدارمیں مضر صحت دودھ‘ مٹھائی و گوشت تلف

  149فوڈ پوائنٹس کو نوٹس‘بڑی مقدارمیں مضر صحت دودھ‘ مٹھائی و گوشت تلف

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ مظفرگڑھ میں پولٹری شاپ پر چھاپہ 106 کلو غیر معیاری گوشت تلف‘ دکان سیل، بہاولنگر میں واقع 4 شاپس میں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

موجود 1575 لیٹر دودھ کی چیکنگ لیکٹوسکین کے ذریعے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے سیمپل فیل ہونے پر 1575 لیٹر ناقص دودھ تلف، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد اور دکان کو سیل کر دیاگیا ۔ جنوبی پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 18 فوڈ پوائنٹس کو مختلف وجوہات پر 82 ہزار روپے کے جرمانے عائد اورصفائی کی ناقص صورتحال، دیگر نقائص پر 149 فوڈیونٹس کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں تیز کر دی، محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جنوبی پنجاب بھر میں 172 فوڈپوائنٹس کو وزٹ کیا گیا جبکہ 149 فوڈیونٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، ایکسپائر پروڈکٹس رکھنے، مضر صحت مصالحہ جات کی فروخت اور ملاوٹ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔سابقہ دیئے گئے نوٹسز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی کی زیرنگرانی مظفرگڑھ میں کاروائی کرتے ہوئے شیخ قمر پولٹری شاپ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، کم وزن مرغیوں کی فروخت، قانون کی خلاف ورزی کرنے، مکھیوں کی بہتات اور ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا، شاپ میں موجود 106 کلو غیر معیاری گوشت تلف کیا گیا۔ بہاولنگر میں واقع گڈ ملک کولیکشن سنٹر سمیت 03 ملک شاپس میں موجود 1725 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔شاپس میں موجود دودھ کو لیکٹو سکین کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا سیمپل فیل ہونے، دودھ میں غذائی کمی پائی جانے، ایل آر کم ہونے، پانی کی ملاوٹ کرنے پر 1575 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ گڈ ملک کولیکشن سنٹر کو 15 ہزار روپے جبکہ المطین، حمید ڈیری اور اینگرو ملک کولیکشن سنٹر کو مجموعی طور پر 7 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح خانیوال میں واقع سدا بہار کریانہ سٹور کو ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت، ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹو آنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد، 36 کلو مضر صحت مصالحہ جات تلف کر دیے گئے۔احتیاط برتنے,خوراک کو محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرز کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایاتی پرچے تقسیم کیے گئے۔ ملتان ڈویژن میں 52 فوڈ پوائنٹس کو چیک کرتے ہوئے 51 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 5 پوائنٹس کو 31 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں 61 فوڈ یونٹس کو چیک کیا گیا‘ 54 کو بہتری کیلئے احکامات جاری کیے گئے جبکہ 7 فوڈ پوائنٹس کو 10 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی خان ڈویژن میں مزید کارروائیوں کے دوران 54 فوڈ پوائنٹس کو چیک کرتے ہوئے 44 کو وارننگ نوٹسز دئیے گئے جبکہ 4 ملک شاپس سمیت 6 پوائنٹس کو 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔چیکنگ کے دوران تمام فوڈ پوائنٹس کو وباء سے بچاؤ کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے اور د کانوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ دوران کاروائی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں 1575 لیٹر ملاوٹی دودھ، 106 کلو مضر صحت گوشت، 07 لیٹر ایکسپائر پروڈکٹس، 36 کلوملاوٹی مصالحہ جات، 08 کلو غیر معیاری مٹھائی اور دیگر اشیاء خوردونوش کو موقع پر تلف کیا گیا۔

تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -