دائرہ دین پناہ: مسجد میں قرنطینہ 12افراد کے ٹیسٹ منفی‘ گھروں کو روانہ

  دائرہ دین پناہ: مسجد میں قرنطینہ 12افراد کے ٹیسٹ منفی‘ گھروں کو روانہ

  

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) جامعہ حسینیہ مدینہ مسجد میں قرنطینہ کیئے گئے 12 افغانی وکے پی کے،کے مبلغین کرونا ٹیسٹ نیگٹو آنے پر گھروں کو روانہ، تفصیل کے مطابق جامعہ (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

حسینیہ مسجددائرہ دین پناہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کروناکے شبہ کے باعث قرنطینہ کیئے گئے 7 افغانی اور 5کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مبلغین کروناٹیسٹ نیگٹوآنے پر گزشتہ روز انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی اجازت سے گھروں کو روانہ کردیئے گئے 7 افغانی مبلغین کے پاسپورٹ جمع کرلینے کے بعد ایک گاڑی کے ذریعے لاہوربھجوادیا گیا جہاں سے انہیں ضروری کاروائی کے بعد افغانستان بھجوادیا جائے گا علاوہ ازیں دائرہ دین پناہ کے علاقہ چاہ یوسف والا کے رہائشی محمدعمران عرف مانی ولدعبدالمجید چھجڑا جوکہ نشتر ہسپتال ملتان میں درجہ چہارم کا ملازم ہے گزشتہ کئی روز سے کروناٹیسٹ پازیٹوآنے اور نشتر ہسپتال ملتان سے بھاگ کر دائرہ دین پناہ آنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں چاہ یوسف والا پہنچیں جہاں سے مذکورہ محمدعمران عرف مانی کی نشتر ہسپتال کے قرنطینہ سنٹرمیں ہونے کی تصدیق ہوئی جس پر شہریوں اوراہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

منفی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -