ضلع خانیوال‘ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7ہوگئی
کبیروالا+اڈا جھلار مدینہ+بٹہ کوٹ+اڈا جھلا ر مدینہ(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) کبیروالا میں تبلیغی جماعت کے چار ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ضلع خانیوال (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہو گئی، تفصیل کے مطابق نواحی موضع سرائے سدھو کے علاقہ پل پکوڑی میں موجود تبلیغی جماعت میں شامل دو افراد خالد سردار ولدملک سردار سکنہ محلہ اسلام آ با د کبیروالا شہر اور اشفاق احمد ولد محمد حسین سکنہ گجرات اور ٹھل نجیب نواں شہر میں مو جود تبلیغی جماعت میں شامل فقیر محمد ولد فضل محمد سکنہ لوئر دیر کے پی کے اور نیاز محمد ولد یار محمد سکنہ کوہاٹ کے پی کے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خالد اور اشفاق کو فوری قرنطینہ مر کز مظفر گڑہ جب کہ فقیر محمد اور نیا ز محمد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا، تبلیغی جماعت میں شامل چار افراد کے مثبت نتائج آنے پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی جب کہ ضلعی اور مقامی صحت حکام متاثرہ خالد سردارکے گھر جاپہنچے اور انکے دیگر اہلخانہ کے کوائف جمع کرتے حکام کو ارسال کردئیے، واضح رہے کہ چا ر نئے مریضوں کے بعد ضلع خانیوال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہو گئی ہے جن میں ایک کو صحتیا ب ہو نے پر گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ