ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں لاک ڈاؤن متاثرین کو بھاری نقصان

  ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں لاک ڈاؤن متاثرین کو بھاری نقصان

  

ملتان (نیوز رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے ہیں تھانہ شام شمس کے علاقہ موضع سامورانا سے فلک شیر سمیت 7 افراد کے ڈیڑ ھ لاکھ مالیت کے موبائل فون ہوٹل سے چوری ہو گئے۔غوث آباد سے فہد کی ایک لاکھ مالیت کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ جال والا چک سے نامعلوم افراد نے مجاہد کی موبائل کی دکان کے تالے توڑے اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔قادر پوراں پولیس کو خا لد نواز نے درخواست دی کہ سعید وغیرہ نے اسکے رقبے سے مختلف اوقات میں ایک لاکھ 10 ہزار مالیت کی فصل چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نامعلوم افراد خدس بخش کے گھر کے تاکے توڑ کر 5 لاکھ ما لیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔جہانگیر آباد سے فراست کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد سرکاری سکول سے پانی والی مو ٹر چرا کر لے گئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -