گلزیب کالونی‘بوسیدہ سیوریج پائپ لائن میں کراؤن فیلیئر‘ سڑک دھنس گئی
ملتان (سپیشل رپورٹر) گلزیب کالونی ممتاز آباد کی بوسیدہ سیوریج (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
پائپ لائن میں کراون فیلیئر کے باعث سٹرک زمین میں دھنس گئی ہے، ایم ڈی واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ملتان نسیم خالد چانڈیو نے مذکورہ سب ڈویژن کو فوری طور پر کراون فیلیئر کی مرمت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایاگیا ہے کہ گلزیب کالونی میں کئی سال قبل سیوریج لائن ڈالی گئی تھی، کئی دہایاں گزرنے کے باوجود گلزیب کالونی کی سیوریج لائن تبدیل نہیں کی گئی ہے، چند روز قبل کراون فیلیئر کی شکایات پر ایس ڈی او مجتبیٰ کو کراون فیلیئر چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے لیکن ایس ڈی او مجتبیٰ احمد نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراون فیلیئر کو چیک نہیں کیا اور سب اچھا کی رپورٹ بھیجوا دی گزشتہ روز سٹرک زمین دھنسنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیوں نے فوری کاروائی کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں۔
فیلیئر