شاہ محمود قریشی کا شجاع آباد کا دورہ‘ رانا شوکت حیات نون سے ملاقات‘ رانا اعجاز احمد سے پوتی کی وفات پر تعزیت‘فاتحہ خوانی
ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے گزشتہ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
رو ز دورہ ملتان کے دوران شجاع آباد کے معروف سیاسی گھرانے کے سابق ایم این اے و بزرگ سیاست دان رانا شوکت حیات نون سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون سے ان کی 2سالہ پوتی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر معین ریاض قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔
فاتحہ خوانی