کرونا معاملے پر حکومت غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے‘ ملک احمد یار ہنجرا

  کرونا معاملے پر حکومت غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے‘ ملک احمد یار ہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق وزیر ملک احمد یار ہنجرا نے کہا (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

ہے کہ حکمران طبقے کے محنت کش عوام کی صحت اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے متعلق انتہائی بے حسی اور مجرمانہ لاپرواہی پر مبنی رویے کو بھی پوری طرح آشکار کردیاہے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنا تو دور کی بات حکومت نے ابھی تک ہسپتال ملازمین کو بھی کسی قسم کی کوئی حفاظتی کٹس مہیا نہیں کیں، چھوٹے تاجروں کو وزیراعظم کے ریلیف پیکیج میں نظراندازکرنا ان سے زیادتی،غریب طبقہ کو بھکاری بنا دیا گیا ہے، مسلم ن لیگ کی حکومت ہوتی تو آج صورتحال بالکل مختلف ہوتی اور امدادی ٹیمیں لوگوں کو گھر گھر ریلیف پہنچاتی،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے اور حکومت اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو وزیراعظم کے ریلیف پیکیج میں نظراندازکرنا ان سے زیادتی ہے،دنیا بھر میں چھوٹے تاجر کی معاشی بقا کے لئے خصوصی بیل آوٹ پیکیج دیئے گئے،چھوٹے تاجر کو پاؤں پر کھڑا رکھنا ریاست کی ذمہ داریہے،چھوٹا تاجر سفید پوش اور حکومت کی امداد کا حقیقی حقدار بھیہے،انہوں نے کہا کہ آج حکومت نے عوام کو بھیک پر لگا دیا ہے اورغریب عوام امداد کیلئے ماری ماری پھر رہی ہے۔

احمد یار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -