رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے کا فیصلہ خوش آئند‘ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

  رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے کا فیصلہ خوش آئند‘ صاحبزادہ ابوالخیر ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے ایوان صدرمیں رمضان المبارک کے اندر مساجد کو کھولنے سے متعلق جو فیصلے ہوئے ہیں ان فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مساجد انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس رعایت کو غنیمت سمجھیں اور ایس او پیز کی پابندی کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھی رمضان المبارک اور مساجد کا احترام کرے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں کے ساتھ سختی سے پیش نہ آئے انہوں نے صفوں کے درمیان فاصلہ سے متعلق شرعی حکم بیان کرتے ہوئے کہا کہ عام حالات میں حکم ہے کہ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہوں لیکن ایسی اضطراری یا مجبوری کی حالت میں فاصلہ رکھا جائے تو جماعت میں کوئی کمی یا نقصان واقع نہیں ہوگااسی طرح مساجد انتظامیہ سینی ٹائزر ر کا انتظام کریں کلورین کے ذریعے مساجد کو دھونے کا انتظام بھی رکھیں اس میں الکوحل بھی ہوگا تو اس سے نماز میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -