ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں 3مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج

  ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں 3مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج

  

لو د ہر ا ں (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نبیل سلیم کے پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اس وقت تین مریض ایشولشن وارڈ میں داخل ھیں جن میں ڈاکٹر منصور ٹی آیچ کیو ہسپتال دنیا پور سے منتقل ہوئے جو پہلے پوزیٹو آئے تھے اب وہ نگیٹیو ھو چکے ھیں۔ مگر 14 دن کا ایشو لیشن ٹایم پورا کر رہے ہیں۔وسیم علی لیب ٹیکنیشن جو 7 دن پورے کر چکا ہے جس کے دوسرے سمپل کل لیبارٹری نشتر میڈیکل یونیورسٹی ھسپتال بھیجے جائیں گے۔ اور محمد نواز جو تبلیغی مرکز سے منتقل ہو ا اس کے سمپل بھی کل نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال بھیجے جائیں گیڈاکٹر اویس جو کے سول ہسپتال بہاولپور میں کل پوزیٹو رپورٹ آنے پر داخل ہوئے ہیں ان کی فیملی کی سکریننگ کروا لی گئی ہے اور سکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ھلیتھ کیر کپٹن محمد عثمان کی ھدایت پر کل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں محکمہ ہیلتھ لودھراں نے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کے لیے ہر قسم کی دیکھ بھال کی ھدایت دی ہے ان کی عیادت ڈاکٹر وسیم اقبال نے کی ہے۔ اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیاہے۔

زیر علاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -