مظفر گڑھ: تھرمل پاور کے زہریلے پانی سے فصلیں تیار‘ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

  مظفر گڑھ: تھرمل پاور کے زہریلے پانی سے فصلیں تیار‘ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ میں تھرمل پاور کی ملحقہ آبادی میں تھر(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

مل پاور کے کیمیکل شدہ زہریلے پانی سے فصلات کوسیراب کیاجارہاہے۔سبزی،جانوروں کا چارہ اور گندم کی فصل اسی زہریلے پانی سے سیراب ہوکرتیارہوچکی ہیں۔ گندم کی فصل زہریلے پانی سے پک کر تیار ہوچکی اور چنددن میں اسکی کٹای بھی شروع ہوجاے گی اور پھر یہی زہریلی گندم شہریوں کے کھانے کیلیے مارکیٹ میں بھیج دی جاے گی۔زہریلے کیمیکل شدہ پانی سے تیار شدہ فصلات کے استعمال سے شہریوں میں بیماریوں کے پھیلاو کا خدشہ ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت مظفرگڑھ نے بروقت کارروائی نہ کی تو زہریلے پانی سے تیارشدہ گندم جلد مارکیٹ میں بھیج دی جاے گی۔ ضلعی صدر مجلس شہریاں مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے پنجاب فوڈاتھارٹی اور محکمہ صحت کے اعلی افسران سے معاملے کا فی الفور نوٹس لے کر زہریلے پانی سے تیار شدہ فصلات کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -