قائمقام ڈی ای او ایجوکیشن راجن پور کا کفالت سنٹر کا دورہ‘5اساتذہ ڈیوٹی سے غائب‘4معطل

    قائمقام ڈی ای او ایجوکیشن راجن پور کا کفالت سنٹر کا دورہ‘5اساتذہ ڈیوٹی ...

  

جام پو(ر نامہ نگار)قائم مقام ڈی ای او تعلیم راجن پور نے ا حساس کیش (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

تقسیم کے سنٹر پر اچانک چھاپہمارا جہاں سے پانچ اساتذہ ڈیوٹی سے غائب تھے۔ خواتین نے ڈی ای او کو دیکھتے ہی پلٹ پڑیں۔ شکایت کے انبار لگا دیے۔ ڈی ای او نے چار اساتذہ کو معطل کرکے مزید محکمانہ کا روائی کرتے ہوئے رپورٹ سی ای او تعلیم کو بھجوادی۔ قائم مقام ڈی ای او راو محمد طارق خان نے گزشتہ روز ہفتہ کی سہ پہر کو اچانک ڈگری کالج میں قائم احساس کیش تقسیم کے سلسلہ میں سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر پانچ اساتذہ کرام محمد شفع پی ایس ٹی۔ عاصم ندیم۔ محمد فیضان۔ رحمت اللہ۔ وقاص خلیل غیر حاضر تھے۔ ڈی ای او کو دیکھتے ہی سنٹر پر امداد لینے کی غرض سے موجود خواتین جھپٹ پڑیں اور شکایت کے انبار لگا دیے۔ ڈی ای او راو محمد طارق خان نے چار اساتذہ کو معطل کرکے دو دن کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے رپورٹ سی ای او تعلیم کو بھجوادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرائیض میں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دورہ /معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -