وہاڑی: خربوزہ پھیکا نکلنے پر جھگڑا‘ شہری نے پھل فروش پر پستول تان لیا‘ ہوائی فائرنگ علاقے میں خوف واہرس‘ کارروائی شروع

  وہاڑی: خربوزہ پھیکا نکلنے پر جھگڑا‘ شہری نے پھل فروش پر پستول تان لیا‘ ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی)سی بلاک چوڑی بازار میں خربوزہ (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

پھیکا نکلنے پر شہری آپے سے باہرہوگیا اور سٹل نکال کر پھل فروش پر تان لیا،شہریوں کی مداخلت پرہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار، تفصیل کے مطابق سی بلاک چوڑی بازار کے رہائشی فیصل نامی شہری نے پھل فروش سے خربوزہ خریدا جو کہ پھیکا نکل آیا جس پر شہری آپے سے باہر ہوگیا اور آکر پھل فروش سے گالم گلوچ شروع کر دی تو تکرار بڑھی تو شہری نے مبینہ طور پر پسٹل نکال کر پھل فروش پر تان لیا اور پھل فروش کومبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی شہریوں نے روکنے کی کوشش کی تو فیصل نامی شہری ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ دانیوال موقع پر پہنچ گئی رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے بتایا کہ پھل فروش کی درخواست پر کاروائی کی جارہی ہے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزم کو گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -