مظفر گڑھ‘ آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق‘ رحیم یار خان میں حادثہ‘ بزرگ چل بسا

  مظفر گڑھ‘ آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق‘ رحیم یار خان میں حادثہ‘ بزرگ ...

  

مظفرگڑھ‘رحیم یار خان (بیورو رپور ٹ‘نامہ نگار)آسمانی بجلی گرنے (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

سے 7 سالہ لڑکا جاں بحق, دوسرا زخمی ہوگیا موصولہ اطلاع کے مطابق 7 سالہ زمان علی ولد محمد آصف چکنمبر 134رنگ پور میں آسمانی بجلی گرنے سے جانبحق اور نعمان علی عمر پانچ سال زخمی ہو گیا. دونوں بھائی گھر کے باہر کھیل رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی آ گری۔ علاوہ ازیں کوٹسمابہ کا رہائشی 60 سالہ محمد طاہر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -