کرونا ایشو‘ سندھ حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر‘ نوید عامر جیوا

  کرونا ایشو‘ سندھ حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر‘ نوید عامر جیوا

  

ملتان (سٹی رپورٹر)یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے انسانیت کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو موجودہ صورتحال میں موثر (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کردار ادا کررہی ہے سندھ حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر ہے لیکن وفاقی حکومت اس نازک صورتحال میں بھی سیاست چمکانے پر لگی ہوئی ہے وفاقی وزراء کے بیانات سے ایسا لگتا ہے جیسے یہ حکومتی اراکین نہیں بلکہ اپوزیشن اراکین ہیں کوئی تو وزیراعظم عمران احمد نیازی اور اس کی کابینہ کو سمجھائے کہ صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کا کردار ادا کریں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے دن سے پرزور مطالبہ کر رہے ہیں کہ وفاقی حکومت ایسے اقدامات اٹھائے جن سے نہ صرف عوام کے معاشی حقوق کو تحفظ فراہم کیا جا سکے بلکہ انکی جان کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے کورونا جیسی نازک صورتحال میں بھی پی ٹی آئی حکومت بھٹو لفظ سے خوفزدہ ہے اس لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو احساس پروگرام میں بدل کر عوام کا ہجوم اکٹھا کیا جارہا ہے وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کورونا احساس پروگرام اب کورونا پھیلاو پروگرام بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ایم این اے و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نے میڈیا بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پہلی صف میں لڑنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک امدادی پیکج کا اعلان نہ کرنا اور یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والا وہ طبقہ جو لاک ڈاون سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ان کیلئے بھی امدادی پیکج کا اعلان نہ کرنا شرمناک عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر پیپلزپارٹی پاک فوج اور پولیس کے کردار کو سراہتی ہے اور پاکستانی میڈیا کو سلام پیش کرتی ہے جو عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے حکومت کو چاہیئے کہ اس موقع پر میڈیا سے تعلق رکھنے والے وہ ملازمین جو لاک ڈاون سے متاثر ہو رہے ہیں ان کیلئے فوری طور پر امدادی پیکج کا اعلان کرے اور فوری طور پر اس عمل کو یقین بھی بنائے مزید کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام صاحب حیثیت خاندان بھی اس عمل میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ کورونا سے جنگ ہم سب نے تمام اختلافات بھلا کر لڑنی ہے یہ وقت کی ضروت ہے کہ صحت کے نظام، مزدوروں اور تمام ضروت مندوں سے تعاون کیا جائے۔ نوید عامر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -