چھوٹے تاجروں کو احتیاطی تدابیر کیساتھ کاروبار کی اجازت دی جائے‘ ریاض پیرزادہ

  چھوٹے تاجروں کو احتیاطی تدابیر کیساتھ کاروبار کی اجازت دی جائے‘ ریاض ...

  

حاصل پور (نمائندہ خصوصی)حکومت سب سے پہلے غیر مستحکم کم آمدنی والے خاندانوں کو بچانے کے لیے اقدامات آٹھائے۔میاں شہباز شریف کرونا وائرس سے ملک وقوم (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کو بچانے کے لیے عملی طور پر کام کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر وایم این اے میاں ریاض حسین پیر زادہ اور ایم پی اے محمد افضل گل نے یہاں اپنے ساتھیوں سابق چیئر مین اشفاق رامے۔ساجد سلیم۔رانا عبدالرشید۔انور اسحاق بھٹی اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد صفدر گل کے ہمراہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاون کی وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ کی زندگی مشکل ہو چکی ہے۔چھوٹا تاجر طبقہ بھی پریشان پھر رہا ہے۔کاروبار بند ہونے سے سفید پوش لوگ مقروض ہو رہے ہیں۔چھوٹے تاجروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنا کاروبار کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے۔ہم ہر صورت عوام کاساتھ دیں گے۔سفید پوش طبقہ مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی طور پر پریشان ہے۔یہ لوگ نہ تو کسی لسٹ میں نام درج کرانا چاہتے ہیں۔اور نہ ہی کسی سے راشن مانگھ سکتے ہیں۔ان کی عزت نفس مجروح کئے بخیر حکومت اور صاحب حثیت لوگ مدد کے لیے میدان عمل میں آئیں۔عوام نماز کو معمول بناکر کرونا وائرس سے نجات کی دعا کریں۔پوری دنیا اس وبا سے متاثر ہوئی ہے۔خدا کے فضل سے جلد کروناوبا سے قوم کو نجات مل جائے گی۔پوری قوم کو ملکر اس وبا سے احتیاط کے ساتھ اور زیادہ میل جول سے پرہیز کرکے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محوظ رکھنا ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -