شہری لاک ڈاؤن کو سنجیدہ لیں ورنہ حالات بگڑ جائیں گے‘ اورنگزیب کھچی

شہری لاک ڈاؤن کو سنجیدہ لیں ورنہ حالات بگڑ جائیں گے‘ اورنگزیب کھچی

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے راہنماایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے کہاہے کہ شہری لاک ڈاؤن اورحکومتی اقدامات کوسنجیدگی سے لیں پنجاب بھر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

میں کوروناوائرس کے کیسزمیں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے شہری قومی ذمہ داری کواس طرح محسوس نہیں کررہے جس طرح حکومتی ادارے انہیں باورکرارہے ہیں ان کاکہناتھاکہ ہمارے معاشرہ میں مساجداورعلماء کرام کاکرداربہت اہم ہے لہذاعلمائکرام شہریوں کوکوروناوائرس کی خطرناک صورتحال سے سنجیدگی کے ساتھ آگاہ کریں انہوں نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے عمومی طورپرغیرسنجیدگی اورلاپرواہی کوخطرناک قراردیاانہوں نے علماکرام سے یہ بھی اپیل کی کہ گلی محلہ کے امام مسجداپنے زیراثرعوامی حلقہ کے لوگوں کولاک ڈا?ن کی ہدایات پرعملدرآمدکاپابندبنائیں تاکہ صورتحال مزیدخراب نہ ہونے پائے اورہم اس وباکوجڑسے ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں ان کایہ بھی کہناتھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت بلاکسی سیاسی تفریق کے عوام کی خدمت میں مصروف ہے اورامدادی پیکج ہرخاندان کی دہلیزپرپہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔

بگڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -