روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر 21سالہ نوجوان کی خود کشی

  روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر 21سالہ نوجوان کی خود کشی

  

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پر21 سالہ نوجوان نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بنگلہ ہنجرائی کے رہائشی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

21سالہ محمددلاورولد محمدشریف قوم اسڑ کی ایک سال قبل رقیہ بی بی دخترواحدبخش قوم لاڑ سکنہ اڈہ شیلرسے شادی ہوئی اسی دوران رقیہ بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہوکر والد کے گھر چلی گئی۔روٹھی بیوی کو منانے اورگھر واپس لانے میں ناکامی پر نوجوان نے دل برداشتہ ہوکر کالا پتھر پی لیا جسے حالت غیر ہونے پر آرایچ سی دائرہ دین پناہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی دوسری طرف پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے نوجوان کیخلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -