میری کمپنی کے بجلی منصوبوں سے متعلق خبر سراسر غلط ہے، جہانگیر ترین

میری کمپنی کے بجلی منصوبوں سے متعلق خبر سراسر غلط ہے، جہانگیر ترین

  

لودھراں (آئی این)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کے پاور پراجیکٹس سے متعلق خبر سراسر غلط ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ حقیقت میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ان کے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی کٹوتی کردی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی کٹوتی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، یہ کیس زیرِ سماعت ہے۔اس سے قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس کے مطابق چینی کی بعد وزیراعظم کو پیش کی گئی بجلی منافع جات رپورٹ میں بھی جہانگیر ترین گروپ کا ذکر تھا۔رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے دو پاور پلانٹس نے 3 ارب 85 کروڑ روپے اضافی منافع کمایا تھا۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -