منتخب نمائندوں پر عوام کا اعتماد ہی اصل طاقت ہے‘ریحان ہاشمی

منتخب نمائندوں پر عوام کا اعتماد ہی اصل طاقت ہے‘ریحان ہاشمی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس سنگین صورتحال میں بلدیہ وسطی کا ریسکیو اور پارکس کا عملہ ضلع وسطی کے مکینوں کو اس وائرس سے بچاؤ اور عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مصروف عمل ہے،انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلع وسطی میں ہنگامی بنیادوں پر جراثیم کُش اسپرے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ چیئر مین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف کے زیر نگرانی بلدیہ وسطی کے محکمہ پارکس کی جانب سے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ناظم آ با د پیٹرول پمپ چورنگی اور لیاقت آ با د نمبر 10 پر گرین بیلٹس کو سر سبز رکھنے اور ان کی تزئین و آ رائش کے حوالے سے گرین بیلٹس پرقائم تجاوزات اور کچرے کے ڈھیر کو ہٹاکر شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگا نے کا کام جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب بلدیہ وسطی کے محکمہ ریسکیو اور پارکس کے عملے نے ضلع وسطی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے امام بارگاہ آل محمد اور سیکٹر 5-C-3نیو کراچی زون میں واٹر باؤزر کے زریعے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا۔ واضع رہے کہ محکمہ پارکس کا عملہ واٹر باؤزر کے زریعے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی صفائی اور بیوٹیفیکیشن کے کاموں میں مصروف ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -