علماء موجودہ وقت میں حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں،احسن سلفی

علماء موجودہ وقت میں حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں،احسن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدیر جامعہ الاحسان الاسلامیہ منظور کالونی مولانا محمد احسن سلفی نے کہا ہے کہ علماء کرام موجودہ وقت میں حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں علماء کرام اور صدر مملکت کے درمیان نماز اور تراویح کے حوالے سے اتفاق رائے بہت خوش آئند ہے پوری قوم دعا گو ہے کہ وہ جلد اس مشکل دور سے گزرے ہمیں ایک دوسرے اور خاص طو رپر غریب و مستحق افراد کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے، حکومت اور مخیر حضرات بھی دل کھول کر لوگوں کی مدد کریں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -