راشن تقسیم میں خوردبورد کی تحقیقات ہونی چاہیے،نصرت واحد

راشن تقسیم میں خوردبورد کی تحقیقات ہونی چاہیے،نصرت واحد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے راشن کی تقسیم میں خودوبورد کی تحقیقات ہونی چاہیے کورونا وائرس کے سلسلے میں مستحقین کی امداد کیلئے 8ارب روپے سرکاری خزانے سے نکالے گئے اور کہا گیا کہ 5لاکھ سے زائد افراد میں اشیاء خوردونوش تقسیم کی گئی جبکہ صورتحال یہ ہے کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، ٹھٹہ،لاڑکانہ،دادو ودیگر شہروں اور دیہی علاقوں میں شہری ڈی سی آفس ودیگر اداروں کے چکر لگا رہے ہیں اور امدادی سامان سے محروم ہیں نصرت واحد نے مزید کہا ہے کہ اس امر پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی سوموٹو ایکشن لیا جبکہ 8ارب کا راشن کہاں سے خریدا گیا اور5لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء اعلیٰ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈریں اور یتیموں ضرورت مندوں اور مستحقین کے نام پر امداد میں کرپشن اور خوردبورد سے گریز کریں اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے لوگ سڑکوں پر سندھ کی وزراء کا گھیراؤ کرئینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -