ہمیں معلوم نہیں کہ راشن کس کو تقسیم کیا جارہا ہے، مفتی محمد نعیم
کراچی(سٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی محمد نعیم نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے۔میڈیا سے بات چیت میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ عوام ٹھوکریں کھا رہے ہیں ہمیں معلوم نہیں کہ راشن کس کو تقسیم کیا جارہا ہے، سندھ حکومت بیان بازی سے باہر آ کر اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ غربت، مہنگائی، بے روزگاری سے عوام پہلے ہی ستائے ہوئے تھے،کرونا کی وجہ سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ مساجد میں آنے والے نمازی طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مساجد کمیٹی اور آئمہ کرام مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔