لاہور، میو ہسپتال میں کروناوائرس کے مریض کا اقدام خودکشی

لاہور، میو ہسپتال میں کروناوائرس کے مریض کا اقدام خودکشی

  

لاہور(آئی این پی)لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریض نے ڈپریشن میں آ کر خود کشی کی کوشش کو ڈاکٹروں نے ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سردگودھا کا رہائشی 60 سالہ اسلم کرونا وائرس کے باعث میوہسپتال میں زیر علاج ہے۔پانچ دن قبل والدہ کا انتقال ہو گیا جس کے باعث وہ شدید ذہنی دبا ؤ میں ہے، کرونا مثبت ہونے کے باعث اسے جنازے میں جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔ میو ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم کا کہناتھا کہ یہ گزشتہ روز دوپہر تین بجے کا واقعہ ہے جب مریض نے خود کو چاردر میں لپیٹ کر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوا۔ مریض تقریبا 14 دن سے داخل ہے اور اس کے ابھی دو ٹیسٹ منفی نہیں آئے ہیں۔

خودکشی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -