بطور سیاسی جماعت اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں،خالد مقبول صدیقی

بطور سیاسی جماعت اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں،خالد مقبول صدیقی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے ذیلی ادارے خد مت خلق فانڈیشن کی جانب سے بلدیا عظمی کراچی کے اسپتالوں کے لئے جراثیم کش واک تھرو گیٹ فراہم کرنے کی تقریب سے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے کے کے ایف نے مشکل حالات میں بھی راشن اور امدادی سامان اس لئے کامیابی سے تقسیم کرلیا کیونکہ ہم یہ کام کرتے رہے ہیں جیسے جیسے ایم کیوایم پاکستان بحال ہوئی ویسے ہی کے کے ایف بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی ہے اگر ایم کیوایم پاکستان کو موقع دیا گیا تو ہم پورے پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں بطور سیاسی جماعت ہم اپنا فرض پورا کرہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم خد مت خلق کے میدان میں اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں اور سماجی نا ہماراویوں کا شکار گھرانوں اور افراد تک پہنچیں اور انکی داد رسی کریں ہم بہت شکر گزار ہیں ان مخیر حضرات کے جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اورہم مزیدتعا ون کے طلبگار ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،میئر کراچی کے کیمپ آفس فیریئر ہال میں جراثیم کش واک تھرو کیٹ فراہم کرنے کی تقسیم سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور بلدیا عظمی کراچی کے اعلی حکام بھی موجود تھے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واک تھرو گیٹ ڈپٹی کنوینر ومیئر کراچی وسیم اختر کے سپرد کئے جس پر میئر کراچی نے ایم کیوایم پاکستان اور خدمت خلق فانڈیشن کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -