این ڈی ایم اے کی ملک بھر کے ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری 

این ڈی ایم اے کی ملک بھر کے ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل جاری کر دی،گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کے لیے سامان بھیج دیا گیا، سامان میں 34 ہزار500 سرجیکل ماسک اور 962 این-95 ماسک شامل ہیں،6 ہزار 929 حفاظتی سوٹ، 3 ہزار 161دستانے اور 175جوڑے ICU کے جوتے بھی سامان میں دیئے گئے،4 ہزار 958 سرجیکل کیپ، 3 ہزار 767 جوتوں کے کور اور 1577 حفاظتی گاؤن بھی شامل ہیں۔ 2000 بائیو ہزرڈ سوٹ، 500 باڈی بیگز اور 50 سیفٹی باکس بھی سامان میں شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ایک لیٹر والی 50 بوتلیں، 150ملی لیٹر والی 1500 بوتلیں سینی ٹائزر اور30 بوتلیں میتھنول اور 3500 بوتلیں ہینڈ واش بھی ارسال کی گئی۔
این ڈی ایم اے