ضلع لکی مروت میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق

ضلع لکی مروت میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ضلع لکی مروت میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی۔لکی مروت کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ روز 27 مشتبہ افرادکے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجوادئیے گئے جس میں 25افرادکے ٹیسٹ کے رزلٹ نیگٹیوآگئے جب کہ ایک کا ٹیسٹ دوبارہ بھیجیں گے اورپنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے فوری طور پر قرنطینہ سیڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ضلع میں کورونا کے 4 مریض تھے جو اب صحت یاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -