ہنگو‘ دکان میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

ہنگو‘ دکان میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

  

ہنگو(بیورو رپورٹ) بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مین پٹ بازار میں ٹیلر کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جسکے باعث دوکان میں موجود لاکھوں مالیت کپڑوں سمیت سلائی مشینز جل کر خاکستر ہوگئے۔اس حوالے سے متاثرہ شخص توفیق علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاون کے باعث گزشتہ 25 دنوں سے دوکان بند ہے۔بدقسمتی سے بجلی شارٹ کٹ کی وجہ سے میرا پورا دکان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔انہوں نے مذید کہاکہ غریب آدمی ہواور دوکان میں 8 لاکھ روپے کی خطیر رقوم کا مالی نقصان ہونے کی وجہ سے میرے گھر کا چھولہا بھی ٹھنڈا ہوگیا ہے اور میرا کمائی کا دوسر کوئی زریعہ نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے مالی تعاون کی اپیل کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -