کورونا ٹیسٹ بڑھانے کیلئے مزید تین موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

کورونا ٹیسٹ بڑھانے کیلئے مزید تین موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا کی ٹیسٹ بڑھانے کیلیے ضلع جنوبی میں مزید تین موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے،موبائل ٹیمیں لیاری،گارڈن اور گزری میں کورونا ٹیسٹ کریں گیں۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے کورونا وائرس کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جنوبی کے تین بڑے علاقوں میں واک تھروکورونا ٹیسٹنگ کی جائے گیں۔موبائل لیب کے ذریعے ضلعی انتظامیہ اور انڈس اسپتال ملکر ٹیسٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں مریضوں کی تعداد 300 ہے، جس میں سے 70 صحتیا ب ہوکر گھر جا چکے230 مریضو ں اسپتال اور گھروں میں کورنٹا ئن ہیں۔ڈی سی ضلع جنوبی نے کہا کہ 25 کورونا کے مریض ایکسپو سینٹر منتقل کیے ہیں اب تک ضلع ساؤتھ کے 50 مریض وہاں منتقل ہوچکے ہیں۔صدر،لیاری اور ڈیفنس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اضافی لوگوں کوایکسپو سینٹراور لیاری اسپتال منتقل کیا جائیگا۔ضلع جنوبی میں لیڈی ہیلتھ ورکر سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرگھرگھر جاکر ٹیسٹ کروانے اوراحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی آگاہی دیں گیں۔ اجلاس میں ضلع جنوبی کے پولیس افسران اور انڈس اسپتال کے ڈاکٹرز بھی شریک ہوئے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -