جمعہ میں اردو خطبہ پر پابندی قبول نہیں کرینگے

جمعہ میں اردو خطبہ پر پابندی قبول نہیں کرینگے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر اہلحدیث یوتھ فورس کراچی ابوبکر ارشد وزیر آباد ی نے کہا ہے کہ جمعہ میں اردو خطبہ پر پابندی قبول نہیں مساجد میں علماء کو صرف عربی خطبہ پڑھنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر قبول ہیں مگر جمعہ کو عربی خطبہ تک محدود کرنے کی پابندی منظور نہیں اس طرح کی اضافی پابندی غیر شرعی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ بحرانی حالت میں تمام غریبوں و مستحق افراد میں ان کی دہلیز تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنائے اور مساجد کی تالہ بندی ختم کرے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -