گٹکا فروشوں کا مال کی سپلائی کےلئے طریقہ واردات تبدیل

گٹکا فروشوں کا مال کی سپلائی کےلئے طریقہ واردات تبدیل
گٹکا فروشوں کا مال کی سپلائی کےلئے طریقہ واردات تبدیل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں جاری لاک ڈائون اور سڑکوں پہ لگے ناکوں کی وجہ سے مضر صحت گٹکا فروشوں نے اپنے مال کی سپلائی کےلئے ایمبولینس کا استعمال شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب پولیس نے کشتی چوک کے قریب ایک ایمبولینس کو روک کر چیکنگ کی تو مریض کے سٹریچر کے نیچے سے لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گٹکا برآمد ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق گٹکا ایمبولینس میں رکھی ہوئی بوریوں میں بھرا ہوا تھا اور اسے ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے ایمبولینس ڈرائیور، جعلی مریض اور اس کے تیماردار کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے علاقہ تھانہ منتقل کیا گیا ہے جب کہ برآمد ہونے والا گٹکا بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ حب چوکی سے مال لوڈ کرکے کراچی کے مختلف علاقوں میں پہنچاتے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -