قتل کیس،سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کی سزاءکیخلاف اپیل مسترد

قتل کیس،سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کی سزاءکیخلاف اپیل مسترد
قتل کیس،سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کی سزاءکیخلاف اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کی قتل کیس میں سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیشن جج مٹھی سکندرلاشاری کی قتل کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیاگیا،سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔
واضح رہے کہ سابق سیشن جج سکندر لاشاری نے سابق سیشن جج جیکب آباد خالد شابانی کے بیٹے کو قتل کیا تھا،خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم سکندر لاشاری اورعرفان بنگالی کو سزائے موت سنائی تھی ۔