” میری یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی کہ میں ۔۔“ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے پیغام جاری کر دیا

” میری یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی کہ میں ۔۔“ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے ...
” میری یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی کہ میں ۔۔“ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو مد نظر رکھتے ہوئے منسوخ کر دیئے گئے تھے اور ایونٹ کی یادیں اب کھلاڑیوں کو ستانے لگی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس ایل میں بابراعظم کو آوٹ کرنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے مجھے وکٹ لینے کاموقع ہی نہیں دیا ، ورلڈ کلاس بیٹسمین کو آوٹ کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکی ، جب بھی موقع ملا تو بابراعظم کو آوٹ کرنے کی کوشش کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ قلندرز کے ساتھ سفر اچھا رہا اور میں مستقبل میں بھی اسی ٹیم میں کھیلنا چاہتاہوں ۔ شاہین شاہ آفریدی نے سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کو آوٹ کر کے جشن نہ منانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں آوٹ کرنے کے بعد اس لیے جشن نہیں مناتا کیونکہ وہ مجھے بہت پسند ہیں ۔

مزید :

کھیل -