ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنا قرض دینے پر غور شروع کر دیا اور کب ملنے کا امکان ؟ بڑی خبر آ گئی

ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنا قرض دینے پر غور شروع کر دیا اور کب ملنے کا امکان ...
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنا قرض دینے پر غور شروع کر دیا اور کب ملنے کا امکان ؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )ورلڈ بینک نے پاکستان کو نیا قرض دینے پر غور شروع کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے نیا قرض مئی میں منظور ہونے کا امکان ہے اور یہ قرض 50 کروڑ ڈالر تک ہو سکتاہے ، اس پیسے سے عوام کی رجسٹریشن میں خرچ کیے جانے کا امکان ہے ، رجسٹریشن میںصحت ، تعلیم ، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 418 ہو گئی ہے جبکہ 176 افراد وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے تاہم اس کے باوجود بھی وائرس کا پھیلاﺅ دھیرے دھیرے جاری ہے ۔

مزید :

قومی -