بیرون ملک سے آنےوالوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کاکیس، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر نمٹا دیاگیا

بیرون ملک سے آنےوالوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کاکیس، وفاقی حکومت ...
بیرون ملک سے آنےوالوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کاکیس، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر نمٹا دیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کیخلاف کیس وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بیرون ملک سے آنے والوں کےلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ کیا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا؟،وکیل نے کہالی وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا لیکن میں کچھ دلائل دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ جب نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تو عدالت اس درخواست کو نمٹا رہی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -