سبیل فائونڈیشن کی جانب سے سول ہسپتال عمرکوٹ میں بچوں کے وارڈ کے لیے وینٹی لیٹر عطیہ کیا گیا

سبیل فائونڈیشن کی جانب سے سول ہسپتال عمرکوٹ میں بچوں کے وارڈ کے لیے وینٹی ...
سبیل فائونڈیشن کی جانب سے سول ہسپتال عمرکوٹ میں بچوں کے وارڈ کے لیے وینٹی لیٹر عطیہ کیا گیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)فلاح انسانیت اور ہیلتھ کے شبعہ میں کام کرنے والی معروف سماجی تنظیم سبیل فاونڈیشن کی جانب سے سول ہسپتال عمرکوٹ میں بچوں کے وارڈ کےلیے وینٹیلیٹر عطیہ کیاگیا ۔ اس موقع پر سبیل فاونڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سید مقصود شاہ نے افتتاحی تقریب  سے خطاب   کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سول ہسپتال میں بچوں کے لیے وینٹیلیٹر عطیہ کیا ہے ، مصوم بچے ہمارے معاشرے میں خوبصورت پھولوں کی مانند ہے۔ 

سید مقصود شاہ کاکہنا  تھا کہ اس وینٹیلیٹر کی موجودہ حالات میں سخت ضرورت تھی کوروناوائرس سے بچنے کےلیے بھی ضرورت کےوقت اس وینٹیلیٹر کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔ تقریب  سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر الھداد راٹھور ،سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعظم کھوسہ ،اور سول ہسپتال کے ڈاکٹر ابھیمان مہشوری ،ڈاکٹر خوشحال وغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ تھر کا گیٹ وے ہے، عمرکوٹ سول ہسپتال میں مختلف اضلاع اور تھر سمیت دور دراز علاقوں سے مریض آتے ہیں اور الحمدللہ عمرکوٹ سول ہسپتال کےقابل ڈاکٹرز غریب مریضوں کو ہرممکن سہولیات اور ادویات وغیرہ فراہم کی جاتی ہیں۔

سول ہسپتال عمرکوٹ میں تمام علاج معالجے کی سہولیات موجودہے ، موجودہ حالات اور کورونا وائرس کی وجہ سے سول ہسپتال عمرکوٹ میں وینٹیلیٹر کی سخت ضرورت تھی سبیل فاونڈیشن نے اس اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے عمرکوٹ سول ہسپتال کو ایک وینٹیلیٹر فراہم کیاجس پر ہم سبیل فاونڈیشن کے مشکور ہے اللہ تعالی سبیل فاونڈیشن کی اس نیکی کو قبول فرمائے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھور نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے وارڈ میں وینٹیلیٹر کی تنصیب سے کافی بہتری آئے گی اور جوکیس ہمیں ایمرجنسی میں حیدرآباد وغیرہ ریفرکرنے پڑھتے تھے انشاءاللہ اب اس کی ضرورت نہیں آئے گی ۔

سبیل فاونڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سید مقصود شاہ کا کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ اپنے وسائل کےاندر رہتے ہوئے اور عوام کی سپورٹ سے ہیلتھ سمیت دیگر سیکٹر میں سماجی فلاحی کام جاری رکھے گئے ۔ دوسری طرف عوامی سماجی شہری حلقوں نےسبیل فاونڈیشن کےاس اہم قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہےکہ دیگر سماجی فلاحی تنظیمیں اور مخیر حضرات انسانیت کی فلاح و بہبود اور معاشرے کے غریب کمزور طبقے کی مدد کےلیے کام کرینگے آخر میں سبیل فاونڈیشن کی جانب سے سول اسپتال عمرکوٹ وارڈز میں داخل مریضوں میں گفٹ  بھی تقسیم کیےگئے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -