ہمیں موجودہ حالات کو ایک امتحان کی صورت گزار کر آگے بڑھنا ہے: بزمِ ریاض

ہمیں موجودہ حالات کو ایک امتحان کی صورت گزار کر آگے بڑھنا ہے: بزمِ ریاض
ہمیں موجودہ حالات کو ایک امتحان کی صورت گزار کر آگے بڑھنا ہے: بزمِ ریاض

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی معروف سماجی، ادبی و ثقافتی تنظیم بزمِ ریاض کی جانب سے دوسری آن لائن ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے مینٹل ہیلتھ پر ممکنہ اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی.

سعودی عرب میں بزمِ ریاض کی جانب سے منعقدہ آن لائن کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے گھروں پر رہنے کی وجہ سے لوگ ذہنی طور پر مفلوج بھی ہو رہے ہیں اور ان میں کئی ایک ذہنی تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہیں جس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ حالات کو خود پر طاری نا کیا جائے اور خود کو گھروں میں مختلف کھیلوں ،کتابوں کے مطالعے اور روزمرہ کے کاموں میں مشغول رکھیں.

بزم کے صدر تصدق گیلانی نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں ہمیں اپنے اندر صبر و تحمل لانا چاہئیے اور موجودہ حالات کو ایک امتحان کی صورت گزار کر آگے بڑھنا چاہئیے اور مثبت رویے اپنا کر اپنی اور لوگوں کی اصلاح کرنی چاہئیے.

آن لائن کانفرنس میں آذربائیجان سے کامران اصغر، پاکستان سے ارشد شیخ، راشد بٹ، تنویر میاں اور افتخار خان، ابھاء سے آر جے فواد اور بابر علی جبکہ سعودی دارالحکومت ریاض سے بزمِ ریاض کے چیئرمین محمد ریاض راٹھور، سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق سمیت حسن مہدی، نقی حسن، ڈاکٹر سعید احمد وینس، ڈاکٹر ریاض چوہدری، قاضی اسحاق میمن، خالد اکرم رانا، ارسلان بلوچ، عادل شیخ، منوحہ فاضل، عادل محمود، راجہ یعقوب، ذیشان قاضی، الیاس رحیم، ذکاء اللہ محسن، اجمل منہاس اور دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا اور خصوصی شرکت کی.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -