" ملک میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے 80 فی صد افراد کو۔۔۔ " وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بڑا دعویٰ کردیا

" ملک میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے 80 فی صد افراد کو۔۔۔ " وزیر اعظم کے معاون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دنیاکی نسبت کوروناسے ہلاکتوں کی تعدادکم ہے اور ملک میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے 80 فی صد افراد کو دیگربیماریاں بھی تھیں۔
وائرس کی صورت حال سے متعلق میڈیا بریفنگ معیدیوسف کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی مقامی منتقلی کوروکنےکی کوشش کررہےہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس63 فی صد مقامی طورپرمنتقل ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اپریل کےآخرتک کوروناٹیسٹ کی استعداد 20 ہزارہوجائےاس کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور ملک میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی طرف جانے میں مدد ملے گی۔ موجودہ حالات میں تاجراورصنعت کارسماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پرمکمل عمل کریں۔
معاون خصوصی برائے سلامتی امور نے بتایا کہ دنیابھرمیں پھنسے پاکستانیوں کومرحلہ وارواپس لایاجارہاہے۔افغانستان سے پاکستانیوں کے 500،500 افراد کے گروپ کولایاجائےگا۔ متحدہ عرب امارات سےاسی ہفتے17پروازوں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔ ترکی،امریکا،آسٹریلیا،قطراوردیگرممالک کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں گے۔جہاں پی آئی اے کی رسائی نہیں،وہاں دوسری ایئرلائنزکی مددلیں گے۔