رمضان المبارک کی آمد آمد لیکن سعودی عرب میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ خبرآگئی

رمضان المبارک کی آمد آمد لیکن سعودی عرب میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ خبرآگئی
رمضان المبارک کی آمد آمد لیکن سعودی عرب میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کا کہناہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔
حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں آج منعقد ہونے والی کانفرنس میں رمضان المبارک سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے سبب نماز تراویح گھر میں ادا کرنے کا کہا تھا۔