محکمہ خوراک کا صوبائی سرحدوں پہ اپنی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ، چارج سنبھلتے ہی علیم خان متحرک

محکمہ خوراک کا صوبائی سرحدوں پہ اپنی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ، چارج سنبھلتے ...

  

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے محکمہ خوراک نے صوبائی سرحدوں پہ اپنی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے سرحدوں پہ محکمہ خوراک کی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

چینل ذرائع کے مطابق گندم کی اسمگلنگ کی یقینی روک تھام کے لیے دیگر صوبوں کے محکمہ خوراک سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔پنجاب کی سرحد پر صوبوں کی وزارت خوراک مانیٹرنگ کے فرائض سر انجادم دیں گی۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب سے کسی بھی دوسرے صوبے کو گندم کی ترسیل خصوصی پرمٹ کے ذریعے ہی ممکن ہو گی۔گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر 15 اپریل سے پہلے ہی پابندی عائد ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے گزشتہ دنوں ہی وزارت کا حلف اٹھایا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -