کورونا کے خلاف جنگ کیلئے وہاڑی کے ہسپتال میں ایسا آلہ تیار کر لیا گیا کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

کورونا کے خلاف جنگ کیلئے وہاڑی کے ہسپتال میں ایسا آلہ تیار کر لیا گیا کہ جان ...
کورونا کے خلاف جنگ کیلئے وہاڑی کے ہسپتال میں ایسا آلہ تیار کر لیا گیا کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص راشد نے کم قیمت فیس شیلڈ تیار کرنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کاوش کو سراہا ہے اور اس مشکل وقت میں ایسے اقدام پر شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص راشد کی جانب سے فیس بک پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”ضلع وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سرجیکل یونٹ 2 کی جانب سے کم لاگت فیس شیلڈ بنا ئی گئی ہے جس کی قیمت تقریبا 25 روپے ہے جو بالکل وہی کام کرتی ہے جو کہ اس وقت مارکیٹ میں موجود فیس شیلڈ زکررہی ہیں جن کی قیمت تقریبا ایک ہزار روپے تک ہے ۔
اس شاندار کاوش پر وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی یچ کیو ہسپتال کا شکریہ ادا کیا گیاہے اور ان کی کاوش کو سراہا ہے ۔ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ جذبہ خیر سگالی کے طور پر ہم نے 60 شیلڈز اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجی ہیں تاکہ ڈاکٹرز اور جو اہلکارکورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اسے استعمال کر سکیں اور خود اسے تیار بھی کریں ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 418 ہوگئی ہے جبکہ 176 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بھی پنجاب ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3721 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 42 افراد انتقال کر چکے ہیں تاہم 702 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں۔