لاہورہائیکورٹ،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فیکٹریوں،کارخانوں،نجی اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فیکٹریوں،کارخانوں،نجی اداروں سے لاکھوں ...
لاہورہائیکورٹ،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فیکٹریوں،کارخانوں،نجی اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فیکٹریوں،کارخانوں،نجی اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں فیکٹریوں،کارخانوں،نجی اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ لیبر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،
درخواست میں عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کارخانہ مالکان نے مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کی ملازمت پر بحالی کیلئے اقدامات کا حکم دے،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔