گوردوارہ کرتاپور صاحب کی 24 گھنٹے میں مرمت کردی گئی

گوردوارہ کرتاپور صاحب کی 24 گھنٹے میں مرمت کردی گئی
گوردوارہ کرتاپور صاحب کی 24 گھنٹے میں مرمت کردی گئی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب میں نارووال کے قریب تیز ہواﺅں سے متاثر ہونے والے کرتار پور گوردوارے کے گنبدوں کی مرمت کا کام مکمل کرکے بھارتی واویلامسترد کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق علاقے میں چلنے والی تیزہواﺅں کے باعث کرتارپور گوردوارے کے گرنے والے 8گنبدوں کی مرمت کا کام چند ہی گھنٹوں میں مکمل کرلیا گیا۔اخباری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے گزشتہ روزشدید طوفان کے باعث گوردوارہ کرتارپور صاحب کے چند گنبدوں کو پہنچنے والے نقصان پرپاکستان سے اس ضمن اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طورپران گنبدوں کی تسلی بخش مر مت کرانے کیلئے درخواست کی تھی۔ تاہم یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت کی جانب سے اس بارے تشویش ظاہر کرنے سے قبل ہی نقصان پہنچنے والے گنبدوں کی ہنگامی طورپرمرمت کرکے ان کو پہلے والی شکل میں بحال کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ شدید طوفان کے باعث گردوارہ کرتارپورصاحب کے چند گنبدوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت 24 گھنٹے کے دوران ہی کرلی گئی تھی۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اورسکھ برادری نے نقصان پہنچنے والے گنبدوں کی فوری مرمت کیے جانے والی کوششوں کو بے حد سراہا، تاہم ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ یہ کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں مذہبی اقلیتوں کواپنا تحفظ حاصل نہیں اورجہاں ریاستی مشینری کی سرپرستی میں ان کی عبادتگاہیں ختم کردی گئی ہیں اورمذہبی مقام پرہونے والے معمولی نقصان کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -