ڈاکٹر زیلف منیر کی وزیر اعظم سے سکائپ پر گفتگو، 100 ملین کا عطیہ

ڈاکٹر زیلف منیر کی وزیر اعظم سے سکائپ پر گفتگو، 100 ملین کا عطیہ
ڈاکٹر زیلف منیر کی وزیر اعظم سے سکائپ پر گفتگو، 100 ملین کا عطیہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش بسکٹس مینوفیکچررز کی سی ای او ڈاکٹر زیلف منیر نے وزیر اعظم عمران کے کرونا ریلیف فنڈ میں 100 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلش بسکٹس مینوفیکچررز کی سی ای او ڈاکٹر زیلف منیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے سکائپ پر گفتگو کی، انھوں نے وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 100 ملین روپے کا عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر زیلف منیر کے درمیان قوم کو درپیش صورت حال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا، ڈاکٹر زیلف منیر نے لاک ڈاﺅن کے دوران مستحق گھرانوں کو خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے چند دن قبل ڈاکٹر زیلف منیر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ ریلیف فنڈ برائے کو وڈ 19 کےلئے 20 ملین روپے کے عطیے کا چیک پیش کیا تھا، جو انگلش بسکٹ کے جذبہ خیر سگالی اور سماجی ذمہ داری کے اقدامات کا حصہ تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -