”عدم تعاون کی بنا پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا “شہباز شریف کی طلبی کے حوالے سے نیب کا اعلامیہ جاری

”عدم تعاون کی بنا پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا “شہباز شریف کی ...
”عدم تعاون کی بنا پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا “شہباز شریف کی طلبی کے حوالے سے نیب کا اعلامیہ جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی طلبی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ یہ بات واضح ہے عدم تعاون کی بنا پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا ،شہبازشریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 17 اپریل کو طلب کیاتھا،شہبازشریف کورونا وبا کا عذر پیش کرکے نیب میں پیش نہیں ہوئے ،نیب نے شہبازشریف کو 22 اپریل کو دوپہر12 بجے دوبارہ طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -