"عمران خان نےسیاسی ریلیاں نکالنے کی اجازت کیلئے ہم سے خطوط لکھ کر درخواستیں کیں " احسان اللہ احسان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

"عمران خان نےسیاسی ریلیاں نکالنے کی اجازت کیلئے ہم سے خطوط لکھ کر درخواستیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ریلیاں نکالنےکی اجازت لینےکے لیےطالبان کی منتیں کرتے رہے ۔ 

حراست سے فرار ہونے کے تین ماہ بعد احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے2011،12 میں ٹی ٹی پی چیف حکیم اللہ محسود کو دو خطوط لکھے جس میں ان سے جنوبی وزیرستان میں سیاسی ریلیاں نکالنےکے لیے اجازت مانگی گئی تھی ۔ بھارتی خبررساں ادارے نے  محسود کے قریب رہنے والے احسان اللہ احسان کے حوالے سے لکھا کہ " میں اس وقت ٹی ٹی پی کا ترجمان تھا ، یہ میری ذمہ داری تھی کہ ایسے خطوط کے جوابات لکھوں، خط عمران خان کی پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے ہم تک لایاگیاجس پر خود عمران خان کے دستخط تھے، دونوں مواقعوں پر طالبان رہنمائوں کا موقف لینے کے بعد میں نے جوابات لکھے اور خان کو بھیج دیئے گئے "۔

رپورٹ کے مطابق احسان اللہ احسان کاکہناتھاکہ وہ اس خط کے مندرجات اور اس وقت کے جوابات کے بارے میں بات نہیں کرسکتے لیکن وہ پاکستانی سیاستدانوں کے تحریک طالبان کیساتھ تعلقات آشکار کرنے کے لیے مستقبل میں ایسا کربھی سکتے ہیں، اس کا کہناتھاکہ " وہ پرائیویٹ کچھ اور پبلک میں کچھ بات کرتے ہیں"۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -