سعودی عرب میں کرفیو کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت 34 افراد گرفتار لیکن وجہ کیا بنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سعودی عرب میں کرفیو کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت 34 افراد گرفتار لیکن وجہ کیا ...
سعودی عرب میں کرفیو کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت 34 افراد گرفتار لیکن وجہ کیا بنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کرفیو کی خلاف ورزی پر دو پاکستانیوں سمیت  34افراد کو گرفتارکرلیا گیاہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان ریاض پولیس نے 2ایسے سعودی شہریوں کو گرفتارکیا جنہوں نے رہائشی محلے میں خوفناک طریقے سے ڈرائیونگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی- ریاض پولیس نے ایک کمشنری کے باشندوں کے خلاف بدزبانی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی ڈرائیو کرنے والے ایک اور شہری کو گرفتار کیا گیا- عسیر ریجن کی پولیس نے ایک سعودی خاتون کو گرفتا رکیا جس نے کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی- قصیم ریجن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کرفیو کے دوران ہوم ڈلیوری سروس کے ان نمائندوں کو بھی گرفتار کرلیا جنہوں نے اپنی گاڑیوں میں ساتھیوں کو بٹھایا ہوا تھا اور چیک پوسٹ دیکھنے کے بعد فرار کی کوشش کررہے تھے- قصیم ریجن کی پولیس نے ان تین بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا جو حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک حجام کو اپنی رہائشگاہ پر لے آئے تھے-

جازان پولیس نے دو پاکستانی باربرز کو اپنی رہائشگاہ کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے پر گرفتار کرلیا جبکہ کرفیو کے دوران تماشا کرنے والے دویمنی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک خود کو کارٹن میں چھپا کر سڑک پر گھومنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ دوسرا اس کا وڈیو کلپ تیار کررہا تھا- مشرقی ریجن کی پولیس نے ایک مقامی شہری کو کرفیو کی خلاف ورزی پر فخر کے اظہار اور حفر الباطن کمشنری کے باشندوں کو کرفیو کی خلاف ورزی کی ترغیب دینے پر گرفتار کرلیا- گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے-

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -