رمضان میں مارکیٹیں کھلیں گی یا نہیں ؟حکومت نے اعلان کر دیا

رمضان میں مارکیٹیں کھلیں گی یا نہیں ؟حکومت نے اعلان کر دیا
رمضان میں مارکیٹیں کھلیں گی یا نہیں ؟حکومت نے اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے رمضان میں مارکیٹیں کھلی رکنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ جمعے کو یوم توبہ منایا جائے گا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں جاری لاک ڈاﺅن کی صورتحال اور رمضان المبارک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں معروف علمائے کرام کے وفد نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے علاوہ علماءکے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، مولانا راجا ناصر عباس اوردیگرشریک ہوئے۔

کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے گورنرسندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے اور مذہبی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق بات چیت ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کا پھیلاو روکنے کیساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے، علمائے کرام نے وزیراعظم کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے رمضان میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ جمعہ بطور یوم توبہ منایا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -