سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس میں 667 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس میں 667 پوائنٹس کا اضافہ
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس میں 667 پوائنٹس کا اضافہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کی جانب سے 1.36 ارب ڈالر کی امداد وصول ہونے اور شرح سود میں کمی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور آج کاروبار ی ہفت کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں بلا کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 667.82 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے بعد 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔آج کاروبار کے دوران پہلے ہی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جب انڈیکس میں1025.71 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 33857.54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔تاہم اس دوران تیزی کے زبردست تسلسل کو بریک لگ گئی اور انڈیکس میں ایک دم مندی دیکھی گئی اور انڈیکس دوپہر بجے 33088.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 667.82 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس 33499.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.03 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 28 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 620 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100ارب ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

مزید :

بزنس -